مقبوضہ جموں و کشمیر

مغربی بنگال: پیرا ملٹری اہلکار نے نابالغ لڑکی کو آبروریزی کا نشانہ بنایا

کولکتہ :
بھارتی ریاست مغربی بنگال کے علاقے کلٹی میں پیراملٹری سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے ایک اہلکار نے ایک نابالغ لڑکی کو آبروریزی کا نشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق رماکانت وشوکرما نامی اہلکار نے نابالغ لڑکی کو اس وقت اپنی ہوس کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی ایک دوست کیساتھ سی آئی ایس ایف کیمپ کے آس پاس آم توڑنے گئی تھی۔ وشوکرما ان دونوں لڑکیوں کو مزید آم دینے کا جھانسہ دیکر کرکے اپنے کوارٹر میں لے گیا جہاں اس نے ایک لڑکی کو باہر بٹھایا اور دوسری کو اپنے کمرے میں لے گیا جہاں اس نے اسکے ساتھ بدفعلی کی۔
لڑکی کے اہل خانہ کے مطابق وہ کسی طرح کمرے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ۔ گھر پہنچ کر اس نے سارا واقعہ سنایا۔لڑکی کے اہل خانہ بعد ازاں پڑوسیوں کیساتھ ملکر کر سی آئی ایس ایف کیمپ کے باہر جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔پولیس نے بعد ازاں ملزم اہلکار کو گرفتار کر لیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button