APHC-AJK

تحریکِ آزادی کشمیر کو حقِ خودارادیت کے حصول تک جاری رکھا جائے گا

مظفرآباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے سیکریٹری جنرل ایڈوکیٹ پرویز احمد شاہ نے کہاہے کہ تحریکِ آزادی کشمیر کو اس کے منطقی انجام اور حقِ خودارادیت کے حصول تک جاری رکھا جائے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایڈوکیٹ پرویز احمد شاہ کی سربراہی میں حریت کانفرنس کے ایک وفد نے مظفر آباد میں کمشنر بحالات مسعود الرحمن سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران تحریکِ آزادی کشمیر کے حوالے سے موجودہ سیاسی و سفارتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حریت وفد نے مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور کشمیری عوام کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا۔ ایڈوکیٹ پرویز احمد شاہ نے کمشنر بحالات کو مہاجرینِ جموں کشمیر مقیم آزاد کشمیر اور پاکستان کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کے لئے مو¿ثر اور مستقل اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔کمشنر بحالات مسعود الرحمن نے حریت وفد کو یقین دلایا کہ مہاجرینِ کشمیر کے مسائل کے حل کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور مہاجرین کی مشکلات کے ازالے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔حریت وفدنے کمشنر بحالات کو 10 مئی کو منعقد ہونے والی ریلی میں شرکت کی دعوت دی جسے کمشنر بحالات نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ 10 مئی ہماری سربلندی کا دن ہے اور اس اہم دن کو شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا جس کے لئے ہمارا مکمل تعاون دستیاب رہے گا۔وفد میں راجہ خادم حسین شاہین، شیخ عبدالماجد، چوہدری شاہین، زاہد اشرف اور مشتاق الاسلام شامل تھے۔ حریت وفد نے کمشنر بحالات کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button