مقبوضہ جموں و کشمیر
بارہمولہ: خاتون نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرقبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک خاتون نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، خاتون نے ضلع کے علاقےبونیار میں 12 بور کی رائفل سے گولی ماری کر خودکشی کی۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے، اور تحقیقات جاری ہیں۔اس علاقے میں بھارتی فوج کی بڑی تعداد تعینات ہےجولوگوں کی کڑی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے۔






