بھارت

سپریم کورٹ مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات کا نوٹس لے، اکھلیش یادو

لکھنو :بھارت میں سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے ریاست مغربی بنگال کے اسمبلی الیکشن پر سوال اٹھاتے ہوئے سپریم کورٹ سے فوری طور پر اسکا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اکھلیش یادونے لکھنو میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ جب عدالت کی کارروائی لائیو نشر ہو سکتی ہے تو ووٹوں کی گنتی کیوں نہیں ۔ انہوں نے سوال کیا کہ سی سی ٹی وی لائیو کیوں نہیں ، وہ لوگ اتنے ڈرے ہوئے کیوں ہیں ، ہمارا مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ فوری طور پر بنگال الیکشن کا نوٹس لے اور کاﺅنٹنگ ویڈیو ملک کے عوام کے سامنے رکھے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ ووٹوں کے گنتی کے عمل میں نقص پایا گیا ہے ، مغربی بنگال میںجو کچھ ہوا اسے بڑے پیمانے پر اتر پردیش میں بھی دہرایا جا رہا ہے جہاں آئندہ برس الیکشن ہونے والا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ وہ مغربی بنگال جا کر ممتا بنر جی سے ملاقات کریں گے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button