آزاد کشمیر

”یوم فتح”: برماٹائون میں تقریب کا انعقاد

اسلام آباد:برما ٹائون اسلام آباد میں یومِ فتح بنیان المرصوص کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا جسکا اہتمام ” پاسبانِ جموں و کشمیر اور احبابِ حریت جموں و کشمیر ” نے کیا تھا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔اس موقع پر مہمان خصوصی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنما زاہد صفی تھے۔

پروگرام کے دوران بچوں نے نعتیہ کلا م کے علاوہ ، ٹیبلوز، ملی نغمے اور ترانے پیش کیے۔ بچوں نے تقاریر کے ذریعے پاکستان کی کامیابی اور جشنِ فتح کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ شرکا نے بچوں کی صلاحیتوں اور ان کے جذب حب الوطنی کو بے حد سراہا۔زاہد صفی نے کہا کہ پاکستان کی کامیابیاں کشمیری عوام کے لیے خوشی اور حوصلے کا باعث ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ اتحاد، شعور اور قومی یکجہتی کے ساتھ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کیساتھ اپنی وابستگی جاری رکھے۔ احباب حریت کے چیئرمین ریاض احمد و پاسبان جموں و کشمیر کے وائس چیئر میں عبد الرشید بٹ نے شرکا و مہمانوں کا شکریہ ادا کیا تقریب کا اختتام پاکستان کی سلامتی ، ترقی ، استحکام اور مقبوضہ جموںوکشمیر کی بھارتی تسلط سے جلد آزادی کی خصوصی دعا کیساتھ ہوا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button