بارہمولہ میں بھارتی فوج کا جے سی او اور پولیس اہلکار ہلاک

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) ہلاک ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جے سی او رفیع آباد کے علاقے ہمام مرکوٹ کے جنگلات میں رات گئے آپریشن کے دوران پھسل کر ہلاک ہوگیا۔۔ ہلاک ہونے والے افسر کی شناخت راشٹریہ رائفلز کے 32سالہ نائب صوبیدار ہیرا بہادر پانڈے کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثناءسوپور میں تعینات ایک بھارتی پولیس اہلکار جلال الدین کی بھی اچانک موت ہوگئی ہے ، وہ پٹن بارہمولہ کا رہائشی تھا۔ سرینگر کے علاقے چھتہ بل میں شالپورہ بارہمولہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اپنے کمرے میںپھانسی پر لٹکا ہوا پایا گیا۔ وہ علاقے میں دودھ کی ایک فیکٹری میں کام کرتا تھا۔ایک اور واقعے میں ضلع گاندربل کے علاقے پوشکر کنگن میں بجلی گرنے سے ضلع راجوری کے ایک خانہ بدوش خاندان کی تقریباً 90 بھیڑیں اور بکریاں ہلاک ہو گئیں۔





