منصوبہ بند ایجنڈے کے تحت مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسد الدین اویسی
ممبئی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ مودی کے بھارت میں مسلمانوں کو ایک "منصوبہ بند ایجنڈے” کے تحت انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسد الدین اویسی نے مہاراشٹر کے علاقے چھترپتی سمبھاجی نگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل انٹینسیو ریویژن جیسے معاملات کو نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز اور نیشنل پاپولیشن رجسٹرسے جوڑا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے میپنگ کو لازمی قرار دیا ہے اور اگر میپنگ نہیں کی جاتی تو والدین کے ناموں کی بنیاد پر یہ عمل انجام دیا جائے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ متعلقہ ایپ لوکیشن ٹریکنگ کے ذریعے کام کرتی ہے اور دعوی کیا کہ 27لاکھ ناموں کی جانچ کے دوران 97فیصد نام مسلمانوں کے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ایک منصوبہ بند ایجنڈے کے تحت پھنسایا جا رہا ہے اور یہ سب نفرت کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورا معاملہ عدالت کے سامنے رکھا جائے گا ۔اسد الدین اویسی نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف مسلمانوں تک محدود نہیں بلکہ سماج کے تمام طبقات سے متعلق ہے۔انہوں نے 1993 بمبئی بم دھماکے، 2008 مالیگائوں بم دھماکے اور 2020 دلی فسادات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کے اہلخانہ کی حالت پر بھی توجہ دی جانی چاہیے۔ حیدرآباد کے رہائشی حسن صدیقی کو چندی گڑھ پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔






