عالمی سرمایہ کاروں کا بھارت سے بڑے پیمانے پر انخلا
بھارتی اسٹاک مارکیٹ سے 25 ارب ڈالر نکال لیے
نئی دہلی: کچھ عرصہ قبل تک دنیا کی سب سے پرکشش سرمایہ کاری منڈیوں میں شمار ہونے والا بھارت اب ایشیا کی سب سے کم پسندیدہ مارکیٹ بن چکا ہے۔عالمی سرمایہ کاروں نے بھارت کی اسٹاک مارکیٹ سے تقریبا 25 ارب ڈالر نکال لیے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عالمی معاشی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے عالمی سرمایہ کاروں نے بھارت کی اسٹاک مارکیٹ سے تقریبا پچیس ارب ڈالر نکال لیے ہیں۔غیر ملکی سرمایہ کاری کے اس بڑے انخلا کے نتیجے میں بھارتی اسٹاکس میں غیر ملکی سرمایہ کار ی گزشتہ سترہ سال کی پست ترین سطح پر آ گئی ہے۔سرمایہ کاری کے انخلا کے ساتھ ساتھ بھارتی کرنسی کو بھی شدید دبا ئوکا سامنا ہے۔ ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ اپنی قدر مسلسل کھو رہا ہے اور یہ نئی ریکارڈ کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔ایشیائی کرنسیوں میں اس وقت بھارتی روپیہ سب سے زیادہ دبائو کا شکار اور بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی قرار دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے ملکی مالیاتی مارکیٹ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔








