مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں نے پونچھ میں ایک نوجوان شہید کردیا

سرینگر:)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع پونچھ میں ایک نوجوان کو شہید کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوان کو کنٹرول لائن کے قریب کرشنا گھاٹی سیکٹر میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیاگیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔







