مقبوضہ جموں و کشمیر

لداخ کا آئینی ضمانتیں اور قانون سازی کا حق لیناکشمیر ی قیادت کے منہ پر طمانچہ ہے : آغا روح اللہ

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما اوربھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے لداخ کو آئینی ضمانتیں اور قانون سازی کا حق دینے کے بھارتی حکومت کے فیصلے کو جموں و کشمیر کی سیاسی قیادت کے منہ پر طمانچہ قرار دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آ غا روح اللہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پیشرفت سے جموں وکشمیر کے لیے اسی طرح کی آئینی ضمانتیں حاصل کرنے میں کشمیری قیادت کی ناکامی ظاہر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرلداخ جیسے چھوٹے خطے کی قیادت بھارتی حکومت سے کامیابی کے ساتھ لڑ سکتی ہے اور اپنے حقوق حاصل کر سکتی ہے تو کشمیر ی قیادت کے ایسا نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کشمیری قیادت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ اگر لداخ جیسے چھوٹے خطے کی قیادت بھارتی حکومت کے خلاف جدوجہدکر سکتی ہے اور اپنے حقوق حاصل کر سکتی ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ کشمیر کی قیادت ایسا نہ کر سکے۔انہوں نے کہا کہ لداخ کے لوگوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ حقوق کا تحفظ مسلسل سیاسی جدوجہد اور مزاحمت کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button