مقبوضہ جموں و کشمیر

کولگام : انتظامیہ نے انسداد منشیات کی نام نہاد مہم کی آڑ میں 3دکانیں مسمار کر دیں

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی انتظامیہ کی طرف سے انسداد منشیات کی نام نہاد مہم کی آڑ میں کشمیریوں کے گھرو ں ، دکانوں کی مسماری اور مختلف املاک کی ضبطی کا مذموم سلسلہ بدستور جاری ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے آج ضلع کولگام کے علاقے چھانی گام میں ایک کشمیری کی تین دکانیں مسمار کردیں۔ انسداد منشیات کی اس نام نہاد مہم کے تحت اب تک بیسیوں کشمیریوں کے گھراور دیگر جائیدادیں ضبط اور مسمار کی جاچکی ہیں۔ یہ مہم بھی کشمیریوں کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی بھارتی سازش کا حصہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button