بھارت

منی پور : مسلح افراد نے 3پادریوں کو گولی مار کر قتل کردیا

کوکی ، ناگا(عیسائی) برادریوں کے 38سے زائد لوگ یرغمال بنا لیے گئے

 

 

امپھال 15مئی(کے ایم ایس)
شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور کے ضلع کانگپور کپی میں مسلح افراد نے تین پادریوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب ایک مسیحی تنظیم کے ارکان اپنی ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے بعد چورا چندپور سے واپس لوٹ رہے تھے کہ اس دوران مسلح افراد نے ان کی گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین پادریوں کی جانیں چلی گئیں۔
دریں اثنا عیسائی قبائل کوکی اور ناگا سے تعلق رکھنے والے 38سے زائدافراد کو ریاست میںمختلف گروہوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔ ضلع نومی میں ایک شہری ولسن تھانگا کو گولی مار کر ہلاک اور اسکی بیوی کو زخمی کر دیا گیا۔کوکی اور ناگا لوگوں نے اپنی برادیوں کے افراد کے اغوا اور انہیں یرغمال بنائے جانے کے خلاف شدید احتجاج کیا اوردھرنا دیا۔`

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button