امریکی میڈیا گروپ سی بی ایس اور بھارتی میڈیا گٹھ جوڑ کی پاکستان مخالف پروپیگنڈہ مہم بے نقاب

اسلام آباد:پاکستانی بین الاقوامی تعلقات کے اسکالر نے امریکی میڈیا گروپ سی بی ایس اور بھارتی میڈیا نیٹ ورک کے گٹھ جوڑ اور پاکستان مخالف پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاکستانی بین الاقوامی تعلقات کے اسکالر احمد حسن العربی نے ایک ویڈیو میں سی بی ایس اور بھارتی میڈیا و کاروباری نیٹ ورکس کے مبینہ گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرتے ہوئے ان پر منظم انداز میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا پروپیگنڈہ مہم کے شواہد پیش کئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے جھوٹا واویلا کھڑا کرتے ہوئے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ پاکستان نے ایرانی جنگی طیاروں کو رکنے اور آپریشنل سہولت فراہم کی۔ پاکستانی جنگی طیاروں کی جعلی تصاویر استعمال کر کے انہیں ایرانی طیارے ظاہر کیا گیا تاکہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو نقصان پہنچایا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ سی بی ایس کی فیک نیوز کو بے نقاب کرتے ہوئے بتایاکہ امریکی میڈیا گروپ 2025میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کے اپریشن سندور کے دوران لاہور بندر گاہ جس کا وجود ہی نہیںہے پر بھارتی نیوی کے قبضے جیسی مضحکہ خیز اور جھوٹی خبرین چلا چکا ہے۔ انہوں نے مزید انکشاف کیاکہ سی بی ایس، پیرامانٹ گلوبل کی ملکیت ہے جبکہ اس کے تجارتی اور میڈیا روابط بھارت کی ریلائنس انڈسٹریز سے جڑے ہوئے ہیں، جوبھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ارب پتی دوست مکیش امبانی کی ملکیت ہیمکیش امبانی گروپ مودی حکومت کا قریبی اتحادی اور را کا حامی میڈیا نیٹ ورک سمجھا جاتا ہے۔2025کے بعد سی بی ایس نے باضابطہ طور پر کلرز ٹی وی انڈیا اور جیو سینما کے ساتھ سسٹر نیٹ ورک پارٹنرشپس قائم کی ہیں۔






