مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری:”جی آر ای ایف” مزدور کی موت کے خلاف ورثا ، مقامی لوگوں کا احتجاجی دھرنا

جموں:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع راجوری میں جنرل ریزرو انجینئر فورس (جی آر ای ایف)کے ایک مقامی مزدور کی موت کے بعد کشیدگی پھیل گئی اور لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ راجوری کے کالاکوٹ سب ڈویژن کے علاقے موگلا میں پیش آیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جی آر ای ایف اور محکمہ ریونیوکے عہدیداروں کی ایک ٹیم نے سڑک کو چوڑا کرنے کے مجوزہ کام کا معائنہ کرنے کے لئے تین دن قبل موگلا علاقہ کا دورہ کیا تھا۔ بلدیو راج نامی شہری جو خود بھی جی آر ای ایف کے ساتھ بطور مزدور وابستہ تھا ، نے سڑک کی تعمیر میں تھوڑی سی ترمیم کرنے کی درخواست کی کیونکہ اسکا رہائشی مکان اس کی زد میں آرہا تھا ۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اس کے دوران بلدیو راج اور اہلکاروں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ جی آر ایس ایف حکام نے بلدیو کی درخواست یکسر مسترد کی اور سڑک کی تعمیر کے نقشے میں ترمیم سے صاف انکار کیاجس کے بعد بلدیو راج کئی دنوں تک شدید ذہنی تنائو کا شکار رہا اور اس کی طبیعت مسلسل بگڑتی رہی اور بالآخر اسے برین اسٹروک ہوا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی موت ہوگئی۔بلدیو کی موت کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں غم وغصے کی شدید لہر ڈوڈگئی۔ انجہانی کے اہلخانہ اور رشتہ داروں سمیت 3سو کے لگ بھگ مقامی باشندوں نے لاش سڑک پر رکھ کر دھرنا دیا۔ انہوں نے جی آر ای ایف حکام کے خلاف نعرے بازی کی اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button