مودی کا دورہ یورپ یا ہزیمت کا سفر؟ عالمی سطح پر مودی کی سفاکیت بے نقاب
نیدرلینڈ کے وزیراعظم نے بھارت میں اقلیتوں کے حقوق، آزادی صحافت اور قانون شکنی پر مودی کو آئینہ دکھا دیا

اسلام آباد:محض سیاسی تشہیر کے لیے جاری بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ یورپ نے دنیا بھر کے سامنے بھارت کا سفاک چہرہ عیاں کر دیاہے۔ نیدرلینڈ کے وزیراعظم نے بھارت میں اقلیتوں کے حقوق، آزادی صحافت اور قانون شکنی پر مودی کو آئینہ دکھا دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈچ وزیراعظم سمیت یورپی یونین کو بھارت میں ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کے دورِ حکومت پر سخت تشویش ہے۔ بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق ڈچ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں آزادی صحافت اور اقلیتوں کے حقوق، بالخصوص مسلمانوں پر شدید دبائوہے۔ڈچ وزیراعظم کے مطابق، یورپی یونین اور بھارت کو آزاد تجارتی معاہدے کے تحت بھارت میں انسانی حقوق اور جمہوریت پر بھی بات کرنا ہوگی۔ مودی کے دورے کے دوران نیدرلینڈ کی شہری انسیہ کا اغوا کیس بھی ڈچ میڈیا میں نمایاں اہمیت کا حامل رہا۔ناروے میں بھی مودی اور اعلی بھارتی عہدیدار عالمی میڈیا کے بھارت میں انسانی حقوق سے متعلق سنگین سوالات کے جواب دینے سے کتراتے دکھائی دیے۔ عالمی ماہرین کے مطابق، بھارت کو درپیش سخت چیلنجز کے دوران محض سیاسی اور ذاتی مفاد کے لیے جاری مودی کے دورہ یورپ میں انہیں سخت ہزیمت کا سامنا ہے۔عالمی سطح پر بھارت میں سیاسی اور انسانی حقوق سے متعلق اٹھنے والے سنگین سوالات مودی کے سیاہ ترین دورِ اقتدار پر طمانچہ قرار دیے جا رہے ہیں۔







