بھارت

مودی، امیت شاہ، آر ایس ایس والے ملک کے غدار ہیں، راہول گاندھی

لکھنو : کانگریس کے مرکزی رہنما اور پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اتر پریش کے شہر رائے بریلی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں ملک کے ابتر معاشی حالات پر بی جے پی حکومت، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور آر ایس ایس کو انتہائی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے مودی، امیت شاہ اور آر ایس ایس کو ملک کا غدار قرار دیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے کہا کہ یہ لوگ آئین، بابا صاحب بھیم راو امبیڈکر اور مہاتما گاندھی کے نظریات پر مسلسل حملہ کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ملک کے عوام کو اب خاموش نہیں رہنا چاہئے،انہیں آئین اور جمہوریت کے تحفظ کیلئے کھڑا ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب آر ایس ایس کے کارکن آپ کے گھروں میں آکر نریندر مودی اور امیت شاہ کی تعریف کریں تو انہیں صاف بتا دیجئے کہ ان لوگوں نے ملک کو چند صنعت کاروں کے ہاتھوں فروخت کر دیا ہے اور آئین کو کمزور کیا ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ کہ وزیر اعظم نریندر مودی دن رات آئین پر حملہ کر رہے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری نہیں کرائی جا رہی اور ملک کے وسائل صرف چند بڑے صنعت کاروں امبانی اور اڈانی کے حوالے کئے جا رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ آئین میں دیئے گئے ریزرویشن، سرکاری شعبے اور آزاد عدلیہ جیسے اداروں کو بھی بی جے پی اور آر ایس ایس ختم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ راہل گاندھی نے ملک کے معاشی حالات اور مودی سرکار کی ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں پیٹرول، ڈیزل، گیس اور روزمرہ اشیا کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ راہل گاندھی نے متنبہ کیا کہ آنے والے دو سے تین مہینوں میں ملک میں ایسی مہنگائی دیکھنے کو مل سکتی ہے جو عوام نے پہلے کبھی نہ دیکھی ہو۔ کانگریس لیڈر نے نوٹ بندی اور کورونا لاک ڈاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان فیصلوں نے عوام کو تباہ کر دیا جبکہ بڑے صنعت کاروں کے ہزاروں کروڑ روپئے کے قرض معاف کر دیئے گئے۔ووٹروں کے نام کاٹے جارہے ہیں
راہل گاندھی نے الیکشن کمیشن اور ووٹر لسٹوں کے خصوصی نظرثانی عمل پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے دعوی کیا کہ جو لوگ بی جے پی کو ووٹ نہیں دیتے ان کے نام ووٹر لسٹوں سے ہٹائے جا رہے ہیں۔ ایک شخص ایک ووٹ کے آئینی اصول کو کمزور کیا جا رہا ہے۔۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button