مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر: آتشزدگی کے واقعے میں 2 شہری زخمی، 3 مکان تباہ
سرینگر20 جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر کے علاقے عالی کدل میں آتشزدگی کے واقعے میں کم از کم دو شہری زخمی ہو گئے جبکہ تین مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آگ دوپہر کے وقت عالی کدل کے علاقے میں رہبب صاحب کے مزار کے قریب بھڑک اٹھی جس کے باعث تین مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ دو شہری زخمی بھی ہوئے۔