بھارت :ترنمول کانگریس مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات نہیں ہاری ہے: ممتا بنرجی

کولکتہ:بھارتی ریاست مغربی بنگال کی سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت میں مدد کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ممتا بنرجی نے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے تین ہفتے بعد اس بات کا اعادہ کیا کہ ترنمول کانگریس مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات نہیں ہاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ریاست میں بی جے پی کو جیت حاصل کرنے میں مدد کی۔انہوں نے کہاکہ بھبانی پور اسمبلی حلقے میں انہیں غیر منصفانہ طور پر شکست سے دوچارکیاگیا ۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ نے بی جے پی کے وزیر اعلی سویندو ادھیکاری پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ بھبانی پور میں آپ کی جیت کیسے ہوئی، میں آپ کو عدالت میں بتاو¿ں گی۔ اگر آپ کو ہمت ہے تو فارنزک رپورٹ سامنے لاﺅ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست میں اقتدار میں آنے کے بعدبی جے پی نے ترنمول کانگریس کے رہنماو¿ں اور کارکنوں کے خلاف خوف و دہشت پھیلا رکھی ہے اور پولیس ترنمول کانگریس کے رہنماو¿ں اور کونسلروں کو گرفتار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے تقریباً دوہزاردفاتر کو لوٹا گیا ہے۔






