بھارت

انڈیا اسرائیل گٹھ جوڑ مسلسل ناکامی کے باوجود پاکستان کی علاقائی حیثیت کو کمزور کرنے کیلئے کوشاں

فیک سائفر دستاویز کے ذریعے پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:خفیہ سیاسی کھیل اور سازشوں کے ذریعے انڈیااسرائیل اتحاد کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش سامنے آگئی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت اور اس کے اتحادی عناصرپاکستان اور امریکہ کے درمیان بداعتمادی پیدا کرنے اور ملک کے اندر سیاسی انتشار کو ہوا دینے کیلئے مسلسل اپنے مذموم اقدامات میں مصروف ہیں ۔اس مقصد کیلئے جعلی ڈوزیئرز، جھوٹی لیکس، پرانے کاغذات اور من گھڑت انٹیلی جنس رپورٹس کا سہارا لیا گیا تاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ، علاقائی استحکام اور عالمی امن کے لیے پاکستان کے کردار کو مشکوک بنایا جا سکے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق 2022کا سائفر تنازعہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھا، جسے بھارتی میڈیا کے بعض حلقوں نے مبینہ لیک شدہ دستاویزات کے ذریعے بھرپور انداز میں اچھالا۔ ان اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے لیے بیرونی دبائو موجود تھا، تاہم بعد ازاں متعدد آزادانہ تحقیقات میں ان دعوئوں کو تضادات اور جھوٹ پر مبنی قراردیاگیا۔مبصرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی مہم کا بنیادی مقصد اسلام آباد اور واشنگٹن کے تعلقات کو متاثر کرنا اور پاکستان کے اندر سیاسی بے چینی پیدا کرنا تھا، مگر پاکستان کی موثر سفارت کاری اور بروقت ردعمل نے ان کوششوں کو ناکام بنا دیا۔سیاسی ماہرین کے مطابق ہر ناکام پروپیگنڈا مہم اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان مخالف قوتیں خود خوف اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں، جبکہ پاکستان تمام تر دبائو کے باوجود اپنی علاقائی اہمیت اور سفارتی موقف پر مضبوطی سے قائم ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button