مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : ضلع شوپیاں میں بھارتی سی آر پی ایف افسر ہلاک

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی پیراملٹری کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر ضلع کے علاقے زینا پورہ میں ایک فوجی کیمپ میں گرنے کے بعد ہلاک ہو گیا ۔اے ایس آئی زینا پورہ کے باغبانی کیمپ میں تعینات تھا جب وہ اچانک وہاں گر کر بے ہوش ہو گیا۔اسے فوری طورپرکمیونٹی ہیلتھ سینٹرزینا پورہ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔مذکورہ اہلکار ضلع کٹھوعہ کے علاقے راجباغ کا رہائشی تھا۔قابض حکام نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔






