مقبوضہ جموں و کشمیر

گاندر بل : بھارتی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع گاندر سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ابرار احمد نامی شخص کو ضلع کے علاقے ناگبل میں ایک چیک پوست پر گرفتار کیا۔ گرفتاری کے بعد اسے تھانے میں منتقل کیا گیا۔
پولس نے ابرار احمد کی گرفتار ی کا جواز فراہم کرنے کے لیے اس پر منشیات فروشی کا الزام عائد کیا ہے۔ یاد رہے کہ نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے انسداد منشیات کی نام نہاد مہم کی آڑ میں کشمیریوں کو انکے گھروں ، زمینوں سے محروم کرنے کا ایک نیاسلسلہ شروع کررکھا ہے۔ نوجوانوں کو منشیات فروشی کے الزامات میں بڑے پیمانے پر گرفتار بھی کیاجارہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button