مقبوضہ جموں و کشمیر

اوڑی: بھارتی فوجیوں نے تین شہری گرفتار کر لیے

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ میں تین شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ان لوگوں کو ضلع کے علاقے اوڑی میں کنٹرول لائن کے قریب گرفتار کیا ۔ فوجیوں نے ان کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ لوگ رات کی تاریخی میں کنٹرول لائن کی دوسری طرف آزاد جموں وکشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ تین شہریوں کو گرفتاری کے بعد پوچھ گچھ کیلئے خفیہ ایجنسی کے حوالے کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button