مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فورسز نے 2026 کے پہلے پانچ ماہ میں 16 کشمیریوں کو شہید کیا

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران 2026 کے پہلے پانچ ماہ میں 16 کشمیریوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق بھارتی فوج، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس،پولیس کے سپیشل آپریشنز گروپ اور کاونٹر انٹیلی جنس کشمیر (CIK)، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) جیسی بدنام زمانہ ایجنسیوں نے 1,068 سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا جن میں طالب علم، نوجوان اور خواتین کارکن شامل ہیں۔ ان میں سے بہت سے لوگوں کے خلاف غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھا م کے قانون یواے پی اے اورپبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کئے گئے ۔ اس عرصے کے دوران 1,139 محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں اور گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ بھارتی پولیس اورپیراملٹری فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کم از کم 34 شہری زخمی ہو گئے۔، نئی دہلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیر قیادت قابض انتظامیہ نے مقبوضہ علاقے میں لوگوں کے گھروں،زمینوں، دکانوں، تعلیمی اداروں اور گاڑیوں سمیت 141 جائیدادوں پر قبضہ کر لیا۔ یہ غیر قانونی ضبطیاں کشمیریوںکومعاشی طور پر کمزورکرنے اور ان کے سیاسی موقف اور آزادی کی خواہش کو دبانے کی بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔
دریں اثناءبھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ مئی میں ایک شخص کو جعلی مقابلے میں شہید کیا جبکہ ایک نوجوان لڑکے کو بھارتی فوج کی گاڑی نے کچل دیا۔ مئی کے مہینے میں بھارتی فورسز نے طلبائ، نوجوانوں،سیاس وسماجی کارکنوں اور خواتین سمیت کم از کم چالیس افراد کو گرفتار کیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، نعیم احمد خان، محمد ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال ، فاروق احمد ڈار، ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم، ڈاکٹر حمید فیاض، مشتاق الاسلام، بلال صدیقی، مولوی بشیر عثمانی، فیاض حسین جعفری، ظفر اکبر بٹ، ایڈووکیٹ زاہد علی، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، رفیق احمد گنائی، خرم پرویز (انسانی حقوق کا کارکن) اور درجنوں خواتین بھارت اورمقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں مسلسل نظربند ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت انہیں مسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے اور ان کاواحد قصور یہ ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاسی انصاف اوراپنے پیدائشی حقوق کا مطالبہ کررہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button