بھارت
نئی دلی : خوفناک آتشزدگی سے غیر ملکیوں سمیت 21افراد ہلاک
نئی دلی:
بھارت کے دارالحکومت نئی دلی کی ایک عمارت میں خوفناک آگ لگنے سے غیر ملکیوں سمیت 21افرادہلاک ہو گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح نئی دلی کے علاقے مالویہ نگر میں ایک ریستوران کے تہہ خانے میں اچانگ آگ لگنے کی وجہ سے پیش آیا ۔ آگ نے چند لحموں میں ہی پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے میں غیر ملکیوں سمیت 21افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ،جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ آتشزدگی سے ریستوران کی کثیر منزلہ عمارت راکھ کا ڈھیر بن گئی ہے ۔ فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔






