مقبوضہ جموں و کشمیر

میر واعظ کا حضرت عثمان غنی کو یوم شہادت پر خراج عقیدت

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے خلیفہ سوم امیر المومنین سیدنا حضرت عثمان غنی کے یوم شہادت پر خلیفہ راشدکو شاندار خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے انہیں علم و عمل ، حلم و حیا، امانت و دیانت اور شجاعت و سخاوت کا پیکر اور انکی دین اسلام ، پیغمبر اسلام آنحضرت ۖ اور قرآن کریم کے تعلق سے عظیم الشان خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میرواعظ نے ایک بیان میں کہا کہ سید ناحضرت عثمان غنی جملہ صحابہ کرام میں اپنے مقام و منزلت، فضل و کمال اور دین اسلام کے تئیں نمایاں خدمات کے سبب نہ صرف ایک انفرادی حیثیت رکھتے ہیں بلکہ آپ کو لسان نبوتۖ سے بیک وقت ذوالنورین ، ذوالہجرتین اور ذو البشارتین کا لقب، اعزاز اور افتخار بھی حاصل ہے اور اس میں کوئی آپ کا ثانی نہیں ہے۔انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ حضرت عثمان با حیا کے یوم شہادت کے موقعہ پر حضرات خلفائے راشدین بالخصوص حضرت عثمان غنی کی حیات طیبہ کو بطور نمونہ اور تعلیمات عالیہ کو اپنی عملی زندگیوں میں اپنانے کے عزم کے عہد کی تجدید کریں اور سنگین مسائل سے دوچار موجودہ معاشرے کی اصلاح اور گوناگوں مشکلات سے دوچارامت مسلمہ بحرانی حالات سے کس طرح باہر آئے اس کے لئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر اپنی مثبت کوششوں میں تیزی لائیںاوریہی چیز خلیفہ راشد کے تئیں سب سے بڑا خراج عقیدت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button