مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 4کشمیری نوجوان شہید
سرینگر14اپریل (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع شوپیاں میں4 اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے بادی گام میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔
ادھر ضلع شوپیاں کے علاقے کانی پورہ میں سڑک کے ایک حادثے میں دو بھارتی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ۔ سرکاری حکام کے مطابق ایک فوجی گاڑی میں 44راشٹریہ رائفلز کے اہلکار بڈگام جارہے تھے جب گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر سڑک پر الٹ گئی جس سے چار فوجی زخمی ہو گئے۔ زخمی فوجیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال شوپیاں منتقل کیاگیا جہاں دو فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔