مقبوضہ جموں و کشمیر
” این آئی اے” عدالت نے تین کشمیری طلباء کو 10برس قید کی سزا سنائی

چندی گڑھ:بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے) کی عدالت نے تین کشمیری طلبا کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے” کے تحت 10 برس قید کی سزا سنائی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے شہر موہالی میں این آئی اے عدالت نے 2018 کے ایک مقدمے کے سلسلے میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے تین طلبا زاہد گلزار، یاسر رفیق بٹ اور محمد ادریس شاہ کو 10 سال قید کی سزا سنائی۔طلبا کو بھارتی پولیس نے 10 اکتوبر 2018 کو پنجاب کے شہر جالندھر میں سی ٹی انسٹی ٹیوٹ کے شاہ پور کیمپس میں ان کے ہاسٹل سے گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے انکی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔KMS-08/M








