مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر : بھارتی انتظامیہ نے مزید جائیدادیں ضبط کرلیں

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نئی دلی کے مسلط کر دہ لیفٹیننٹ گونر کے ماتحت انتظامیہ نے کشمیریوں کی جائیدادوں کی ضبطی ، مسماری کا مذموم سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج سری نگر میں دو افرد کی کروڑوں روپے کی املاک ضبط کرلیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے لیفٹیننٹ گورنر کے حکم پر سرینگر کے علاقے حضرت بل میں راحیل منظور ملہ کا دو منزلہ رہائشی گھر اور ارضی ضبط کر لی ۔ ضبط کی گئی جائیدار کی مالیت 1کروڑ30لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔
پولیس نے ایک اور کارروائی میں سرینگر کے علاقے صورہ میں عادل رشیدنامی شہری کا تقریبا 2کروڑ 20لاکھ روپے مالیت کا رہائشی مکان ضبط کر لیا۔ پولیس نے یہ جائیدادیں انسداد منشیات کی نام نہاد مہم کی آڑ میں ضبط کر لیں





