مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیںبھارتی پولیس نے ایک خاتون کو کالے قانون کے تحت گرفتار کر لیا

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے تحریک آزادی کشمیر کی حمایت کرنے پر ضلع بارہمولہ میں ایک خاتون کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حسینہ بیگم نامی خاتون کو ضلع کے علاقے شیری سے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا اور اسے وادی سے باہر ضلع ڈوڈہ کی بھدرواہ جیل میں نظربند کیا گیا ہے۔بھارتی پولیس نے خاتون کی گرفتاری کا جواز پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ آزادی پسند اور بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button