مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری میں فوجی آپریشن 16ویں روز بھی جاری، بھارتی فوج کا افسرہلاک

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں فوجی آپریشن آج مسلسل 16ویں روز بھی جاری ہے جہاں بھارتی فوج کاایک افسر گہری کھائی میں گرکرہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق6 جون کومنجکوٹ سیکٹر کے ڈوریمل جنگلات میں فوجی آپریشن کے دوران ایک لیفٹیننٹ پھسل کر گہری کھائی میں گر گیا۔ اسے باہر نکالا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔سرکاری طورپر اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔بھارتی فوج، پولیس ،پیراملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس اور ولیج ڈیفنس گارڈز نے 15 دن پہلے ڈوریمل اور گمبھیر موگلہ میں فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔آپریشن میںڈرونز، ہیلی کاپٹروں اورسراغ رساں کتوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔علاقے میں23 مئی کوفائرنگ کا ایک مختصر تبادلہ ہوا، لیکن فوجی اب تک حریت پسندوں کا سراغ لگانے میں ناکام رہے۔ طویل آپریشن سے ان علاقوں میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں اورلوگوں کو مسلسل تلاشی، خوف وہراس، غیر یقینی صورتحال اور شدیدمشکلات کا سامنا ہے۔فوجی افسر کی موت سے راجوری کے دشوارگزار علاقوں میں دوہرے خطرات کی نشاندہی ہوتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button