بھارت
منی پور: 6 ناگا یرغمالیوں کی لاشیں برآمد
مپھال: شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں اغوا ہونے والے چھ نا گا یرغمالیوں کی لاشیںآج ضلع کانگپوکی کے قریب واقع کیرارم وائیفائی سے برآمد کر لی گئی ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ چھ ناگا شہری رواں برس 13 مئی کو لیلون وائیفائی علاقے سے لاپتہ ہو گئے تھے، جن کے بارے میں شبہ تھا کہ انہیں مسلح کوکی گروپوں نے یرغمال بنا لیا تھا۔منی پور پولیس، سی آر پی ایف اور آسام رائفلز پر مشتمل تقریباً 450 فورسز اہلکاروں نے ایک مشترکہ اور مسلسل تلاشی آپریشن چلایا اور آج یرغمالیوں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لیے امپھال کے ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کر دیا گیا ہے۔







