مقبوضہ جموں و کشمیر
بارہمولہ : کم عمر لڑکی کیساتھ جنسی زیادتی میں بی جے پی رہنما ملوث پایا گیا

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک کم عمر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا ایک رہنما ملوث پایا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مجرم کی شناخت بی جے پی رہنما ریاض احمد شیخ کے طور پر ہوئی ہے ۔ جو ضلع کے علاقے بونیار نوشہرہ کا رہائشی ہے ۔ ریاض شیخ کو 17 سالہ لڑکی کی شکایت پر بدھ کے روز گرفتار کیا گیا۔KMS-06/M






