World
برطانیہ :خالصتان نواز کارکنوں کا بھارتی سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ

لندن: خالصتان نواز سکھ کارکنوں نے برطانیہ میں بھارتی سفارت خانے کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اوربھارتی ریاستی مظالم اور پنجاب پر مسلسل قبضے کے خلاف نعرے لگائے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر سکھ قوم کے خلاف بھارتی فوج کی نسل کشی کو اجاگر کیا گیا تھا۔ انہوں نے 1984 کی سکھ نسل کشی ،آپریشن بلیو سٹار اور اس کے نتیجے میں ہونے والے قتل عام کی مذمت کی اور بھارتی فورسز کے ہاتھو ں مارے جانے والے ہزاروں سکھوں کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے بھارت کے زیر قبضہ پنجاب میں جاری جبر پر بھی روشنی ڈالی، جس میں جعلی مقابلے، حراستی تشدد اور سکھوں کے بنیادی حقوق سے انکار شامل ہیں۔ مظاہرین نے اس موقع پر ”خالصتان زندہ باد“ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔





