مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر : غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنماء کے بہنوئی انتقال کر گئے

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنماء مشتاق الاسلام کے بہنونی وفات پا گئے ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اہلخانہ نے تصدیق کی ہے کہ 68سالہ محمد رفیق نجارجو و مشتاق الاسلام کے بہنوئی تھے، جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سرینگر میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے ہیں ۔ محمد رفیق تحریک آزادی کشمیر کیلئے خدمات انجام دینے پر متعدد بار قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کر چکے ہیں ۔ وہ برین ہیمرج کی وجہ سے علیل تھے ۔ ۔مشتاق الاسلام کو کئی برس کی غیر قانونی نظربندی کے بعد مئی 2024 میں رہا کیاگیاتھا تاہم اگلے ہی ماہ جون میں پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔ وہ اس وقت جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں قید ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے محمد رفیق کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے اورمشتاق الاسلام اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button