مقبوضہ جموں و کشمیر
بڈگام : سکول بس کو حادثہ ، ڈرائیور جانبحق، دو طلباءزخمی
رام بن سڑک حادثے میں دو افراد جانبحق

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک سکول بس کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں ڈرائیور جان بحق جبکہ دو طالب علم زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سکول بس کو حادثہ ضلع کے علاقے نیگو برینور میں پیش آیا ۔ بس سڑک سے پھسل کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر جان بحق جبکہ دو طالب علم زخمی ہوئے۔
جانبحق ہونے والے ڈرائیور کی شناخت شاہد احمد لون کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمی طلباءکے نام تنزیل الاسلام اور الاف احمد بتائے جاتے ہیں جنہیں سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
دریں اثنا جموں خطے میں ضلع رام بن کے علاقے لورا چملومیں آج شام سڑک حادثے میں دو نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔جانبحق ہونے والوں کے نام ذیشان لطیف اور محمد عامر معلوم ہوئے ہیں۔




