مقبوضہ جموں و کشمیر

سوپور: بھارتی پولیس نے حریت رہنما فاروق احمد توحیدی کو گرفتار کرلیا

پولیس نے ایک اور آزادی پسند محمد امین ملک کو بھی حراست میں لیا

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری فاروق احمد توحیدی کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے فاروق احمد توحدی کو ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں گھر پر چھاپے کے دران گرفتار کیا ۔ گرفتاری کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ جیل کپواڑہ منتقل کیا گیا ۔ یاد رہے کہ بھارت نے مسلم لیگ کو ایک ممنوعہ جماعت قرار دے رکھا ہے۔
دریں اثنا بھارتی پولیس نے ایک اور آزادی پسند کشمیری محمد امین ملک کو بھی سوپور سے گرفتار کر لیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button