مقبوضہ جموں و کشمیر
پونچھ : دستی بم دھماکے میں دو بھارتی فوجی زخمی ہو گئے

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کے ضلع پونچھ میں ایک دستی بم دھماکے میں دو بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک تربیتی مشق کے دوران دستی بم غلطی سے پھٹ گیا جس سے دو فوجی زخمی ہو گئے۔
زخمی اہلکاروں کو پونچھ کے فوجی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔






