مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت پر ”او آئی سی“ کا شکریہ

سرینگر 14دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ ٰکے دورہ پاکستان کے دوران کشمیر کے بارے میں دیے گئے انکے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مسلم ممالک کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے مل کر آواز بلند کریں گے۔
مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی طرف سے دیے گئے حق، حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے پر وحشانہ مظالم کا نشانہ بنانے پر بھارت کو شٹ اپ کال دی جائے۔ انہوں نے او آئی سی اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ محصور کشمیریوں کی مدد کے لیے آگے آئیں۔مسرت عالم بٹ نے کہا کہ بھارت حریت رہنماو¿ں، صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور عام نوجوانوں کو جعلی مقدمات میںگرفتار کر رہا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو ڈرانے دھمکانے کے لیے این آئی اے، ای ڈی اور ایس آئی اے جیسی بدنام زمانہ ایجنسیوں کو استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ حریت رہنماو¿ں سمیت سینکڑوں کشمیری اس وقت بھارتی جیلوں میں کالے قوانین پبلک سفیٹی ایکٹ اور یو اے پی اے کے تحت نظربندی کا سامنا کرکر رہے ہیں.

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button