مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: پانپور میں آ تشزدگی کے ایک واقعے میں 85بھیڑیں ہلاک

 

سرینگر15جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات کو ضلع پلوامہ کے علاقے کونیبل میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں تقریبا 85 بھیڑیں جل کر ہلاک ہوگئیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کونیبل کے رہائشیوں نے بتایا کہ فاروق احمد بٹ، ان کے بھائی مشتاق احمد بٹ اور کئی دیگر کی مشترکہ ملکیت والے بھیڑوں کے ایک فارم میں آگ لگ گئی۔ انہوں نے کہا کہ فارم میں تقریبا 85 بھیڑیں موجود تھیں۔فاروق احمدنے بتایاکہ آگ رات کے تقریباً پونے ایک بجے بھڑک اٹھی جس سے بھیڑوں کا شیڈ مکمل طورپرتباہ ہوگیااوراس میںموجودتقریباً85 بھیڑیں جل کرہلاک ہوگئیں۔، انہوں نے کہا کہ اس سے ان کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھیڑ پالنا ہماری روزی روٹی کا واحد ذریعہ تھااور ہمارے پاس کوئی دوسرا ذریعہ معاش نہیں ہے جس سے ہم اپنی روزی کما سکیں۔
دریں اثنا ء مقامی لوگوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ آتشزدگی کے واقعے سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی مدد کی جائے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button