مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری میں بھارتی فورسز کا تلاشی آپریشن جاری ، علاقے کے لوگوں کی زندگی اجیرن

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائی آج مسلسل 22ویں روز بھی جاری رہی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 23 مئی سے ہزاروں فوجیوں، جنگی ہیلی کاپٹرز، ڈرونز، سراغ رساں کتوں اور پیرا کمانڈوز کی تعیناتی کے باوجود قابض فوج عسکریت پسندوں کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔ قابض بھارتی فورسز نے جنگلاتی علاقے کے گرد گھیرا مزید سخت کر دیا ہے اور وسیع تلاشی کارروائیاں تیز کر دی ہیں، جس سے پورے علاقہ ایک جنگ زدہ خطے کا منظر پیش کر رہا ہے۔
بھارتی فورسز اہلکار قریبی علاقوں کے گھر وں کی باربار تلاشی لے رہے ہیں اور خواتین اور بچوں سمیت مکینوںکو سخت ہراساں کر رہے ہیں۔طویل فوجی آپریشن کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے اور ہر طرف خوف و دہشت کا ماحول ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button