مقبوضہ جموں وکشمیر میں مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ افراد گرفتار

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میںپولیس نے اسلام آباد اور پلوامہ اضلاع میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے اسلام آباد کے علاقوںشیخ پورہ چنڈ اورخان پورہ کراسنگ کے قریب محمد یوسف ماگرے اور جاوید احمد بٹ کوگرفتار کیا۔پلوامہ میں عادل احمد ڈار اور مظفر احمد ڈار کو ستورہ ترال میں چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گیا جبکہ پرویز احمد حجام کو ارون میں ایک ناکے پر گرفتارکیا گیا۔پولیس نے گرفتار افراد سے ممنوعہ اشیاءبرآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم مقبوضہ جموں وکشمیر میں گرفتاریوں اورنظربندیوں کے لئے اکثر اس طرح کے الزامات لگائے جاتے ہیں۔ حریت رہنماو¿ں اور کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیری بھارت کی مختلف جیلوں میں نظربندہیں جنہیں مختلف بہانوں سے گرفتارکیاگیاہے تاکہ علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول پیدا کیاجائے اور سیاسی اختلاف رائے کو دبایاجائے۔







