مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں: ویشنو دیوی مندی مندر کے قریب مٹی کے تودے گرنے سے 31 افراد ہلاک

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے علاقے کٹرا میں ویشنو دیوی مندر کی طرف جانے والے راستے پر بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 31 افراد ہلاک جبکہ متعدد کے مٹی تلے دبنے کا خدشہ ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مٹی کا تودہ کٹرہ سے مندر تک 12 کلو میٹر طویل ٹریک پر ادھکواری کے علاقے کے قریب گرا ۔
ریسکیو ٹیموں کو کام میں لگا دیا گیا ہے، جبکہ شدید بارشوں اور دشوار گزار علاقوں کی وجہ سے سرچ آپریشن میں رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں۔
یہ واقعہ مون سون کی مسلسل بارشوں کے درمیان پیش آیا جس نے جموں کے پورے خطے میں سخت سیلابی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ سڑکوں ،پلوںکو سخت نقصان پہنچا ہے ۔ لینڈ سلائیڈنگ نے کئی اہم شاہراہیں بند کر دی ہیں۔
کئی علاقوں میں ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کے منقطع ہونے کی اطلاعات کے ساتھ مواصلاتی نیٹ ورک بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔
دریں اثنا، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں بار بار لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے واقعات کے باوجود انتظامیہ حفاظتی اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button