مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں حادثے میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے تین افراد ہلاک

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر جموں ہائی وے پر نگروٹہ کے علاقے جگتی کرلی کے قریب ایک ٹرک کے کارسے ٹکرانے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایاکہ حاد ثے میں کار کو شدید نقصان پہنچا جبکہ دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ایک نے گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال جموں میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔مرنے والوں کی شناخت سکندر سیفی، شکتی اور موہت ورما کے طور پر ہوئی ہے جو تمام ہریانہ کے رہنے والے ہیں۔ دیگردو زخمیوں دیپک ورما اور کلدیپ شرما کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button