World
لندن میں 26 سالہ بھار تی شخص کو چاقو مارکر قتل کر دیا گیا

لندن : میٹروپولیٹن پولیس نے تصدیق کی ہے کہ رواں ہفتے کے شروع میں لندن کے ساو¿تھ ہال میں ایک 26 سالہ بھارتی نژاد شخص کو چاقومارکر قتل کر دیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقتول کی شناخت 26 سالہ گربھیج سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق حملہ نارتھ روڈ پر ڈورمرز ویلز لین کے جنکشن کے قریب ہوا جس میں گربھیج سنگھ شدید زخمی ہو گیاجو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔اس واقعے میں 30 سال کا ایک اور شخص بھی زخمی ہوا ہے جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم پولیس نے ابھی تک گرفتاریوں یا چاقو مارنے کے محرکات کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔






