World

بھارتی پیراملٹری بی ایس ایف نے دو بنگلہ دیشی نوجوانوں کوگولی مارکرقتل کر دیا، تعلقات میں کشیدگی

ڈھاکہ: بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے بنگلہ دیش کے ایک سرحدی گائوں کے قریب ایک نوعمر لڑکے سمیت دو بنگلہ دیشی نوجوانوں کو گولی مارکر قتل کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت ترونگ گائوں کے رہائشی 19سالہ اشیکور اور 22سالہ مشاہد کے طور پر کی گئی ہے جو سلہٹ کے سرحدی علاقے کے قریب سپاری جمع کررہے تھے اور بی ایس ایف اہلکاروں نے انہیں گولی مار دی۔ کمپانی گنج پولیس اسٹیشن کے انچارج افسر شفیق الاسلام نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
دریں اثناء تریپورہ کے شمالی علاقے مہیش پور میں فائرنگ کے ایک الگ واقعے میں بھارتی پیرملٹری بی ایس ایف کا 35سالہ اہلکار بپن کمار زخمی ہوگیا۔اس واقعے سے بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے سے کشیدہ سفارتی تعلقات مزید بگڑ گئے ہیں، ڈھاکہ میں حکام نے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ سرحد پار کی بار بار فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں اور بی ایس ایف کی جارحانہ گشت سے بنگلہ دیش میں عوامی غم و غصہ بڑھ گیا ہے اور اگر فوری طورپرسفارتی مداخلت نہ کی گئی تو کشیدگی سنگین رخ اختیارکرسکتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button