مقبوضہ جموں و کشمیر
سینئرکشمیری رہنماغلام نبی نوشہری کی اہلیہ اسلام آباد میں انتقال کرگئیں
اسلام آباد 22 جنوری (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما اور جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر کے نمائندے غلام نبی نوشہری کی اہلیہ آج اسلام آباد میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان کی نماز جنازہ کل( بروز اتوار) صبح گیارہ بجے مسجد عبد اللہ بن عباس نزد برما ٹاﺅن اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں غلام نبی نوشہری کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے غلام نبی نوشہری اوران کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اورمرحومہ کے لئے مغفرت کی دعا کی۔