مغربی بنگال: بی جے پی غنڈوں معمر مسلمان شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا

کولکتہ : بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع ہگلی میں بی جے پی کے ہندو توا غنڈوں نے ایک 71 سالہ مسلم شخص شیخ شاہ عالم کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ المناک واقعہ ہگلی کے گاو¿ں کیلے پارہ میں پیش آیا۔ متاثرہ شخص کے اہل خانہ نے بتایا کہ بی جے پی کے ایک درجن کے قریب غنڈے عالم کے گھر کے باہر جمع ہوئے، انہیں باہر بلایا اور ترنمول کانگریس کا حامی ہونے کا الزام لگا کر ان پر بانس کی لاٹھیوں، اینٹوں اور لوہے کی سلاخوں سے حملہ کردیا۔ ان کی اہلیہ مرجینا بیگم اور دیگر خواتین نے مداخلت کرنے کی کوشش کی تو ان پر بھی حملہ کیا گیا۔ بہیمانہ مارپیٹ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور بعدازاں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
غمزدہ اہلخانہ نے کہا کہ ہم ملزمان کی فوری گرفتاری اور کڑی سزا چاہتے ہیں۔
ترنمول کانگریس نے شاہ عالم کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بی جے پی کی نفرت اور تشدد کی سیاست قرار دیا اور کہا کہ ایک معمر شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کیا گیا، خواتین کوبھی نہیں بخشا گیا ،یہ بی جے پی کے طرز حکمرانی کی تلخ حقیقت ہے۔






