مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:گریز میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال، پل اور سڑکوں کو نقصان

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کی دور افتادہ تلیل وادی میں منگل کے روز بادل پھٹنے سے اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس سے کئی گھروں ،سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا اور معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایاکہ علاقے میں بادل پھٹنے کے بعد چکوالی نالہ کے پانی کی سطح میں اچانک اضافہ ہوا اور پانی، کیچڑ اور ملبے کے تیز ریلے قریبی آبادیوں کی طرف بڑھ گئے جس کے نتیجے میں ایک اہم پل کو نقصان پہنچا جبکہ متعدد مقامی سڑکیں متاثر ہوئیں اور آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا ہوگئی۔مقامی باشندوں نے بتایا کہ سیلابی پانی زرعی زمینوں اور نشیبی علاقوں میں داخل ہوگیا جس سے کسانوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔انتظامیہ نے فوری طور پر متعلقہ محکموں کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی ہیں تاکہ نقصانات کا جائزہ لیا جا سکے اور امدادی سرگرمیاں شروع کی جاسکیں۔ حکام نے ندی نالوں کے قریب رہنے والے افراد کو احتیاط برتنے اور موسمی صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسم بہتر ہوتے ہی متاثرہ پل اور سڑکوں کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گریز اور تلیل کی وادیاں ہمالیائی پہاڑی سلسلے کے بلند علاقوں میں واقع ہیں اور گرمیوں کے موسم میں اکثر بادل پھٹنے اور اچانک سیلابی ریلوں کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button