مقبوضہ جموں و کشمیر

پونچھ : بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز کا اہلکار پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا

مقبوضہ علاقے میں تعینات فوجیوں میں بڑھتا ہوا ذہنی دباﺅ خود کشیوں ، پراسرار ہلاکتوںکی بنیادی وجہ

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع پونچھ کے علاقے سرنکوٹ میںآج بھارتی فوج کی 16 راشٹریہ رائفلز کے ہیڈ کوارٹر میں ایک اہلکار پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ آج علی الصبح پیش آیا۔ راشٹریہ رائفلز کا نائیک بی ڈی کے راﺅ رات کی ڈیوٹی پر تھا اور آج صبح پوسٹ پر مردہ پایا گیا۔ اس کی لاش طبی قانونی کارروائی کے لیے گورنمنٹ سب ڈسٹرکٹ اسپتال سورنکوٹ منتقل کی گئی۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں میں بڑھتا ہوا ذہنی دباو¿ خودکشیوں ، باہمی جھڑپوں اور پر اسرار ہلاکتوں کی بنیادی وجہ ہے۔ طویل ترین ڈیوٹی کے اوقات، سخت موسمی حالات، چھٹی کا نہ ملنا اور خاندانی مسائل کی وجہ سے آج تک سینکڑوں اہلکار اپنی جان لے چکے ہیں۔پراسرار ہلاکتیں اور سروس رائفل سے خودکشی کرنے کے واقعات تواتر کے ساتھ رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔ ناقص خوراک اور سخت ڈیوٹی اوقات بھی فورسز اہلکاروں کی ذہنی صحت کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔شدید ذہنی دباوکے باعث کیمپوں میں اپنے ساتھی فوجیوں یا افسروں پر فائرنگ کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔اکثر اہلکار شدید غصے اور ذہنی توازن بگڑنے پر اپنی سروس رائفل سے ساتھیوں کو نشانہ بنانے کے بعد خود کو بھی گولی مار لیتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button