مقبوضہ جموں و کشمیر

کپواڑہ : گولی لگنے سے زخمی ہونے والا لڑکا دم توڑ گیا

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والا ایک 16 سالہ لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فہد بٹ نامی لڑکا ضلع کے علاقے انور آباد سالکوٹ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر حادثاتی طور پر گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا۔
رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ لائسنس یافتہ بندوق غلطی سے چل جانے کے سبب نوجوان شدید زخمی ہو ا تھا۔ زخمی لڑکا سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں زیر علاج تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button